بدھ, 24 اپریل 2024


کرتارپور راہداری کی سنگِ بنیاد کی پرُ ورقار تقریب

شکرگڑھ: وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی راہداری کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور اس موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری سمیت بھارت کے سرکاری وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
کرتار پوربارڈر کی افتتاحی تقریب کا اعلان ہوتے ہی دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیز کردیا گیاتھا، پنڈال کی جگہ کو بھی خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کے مطابق 4 ہزار کرسیاں لگائی گئیں۔
بابا گرو نانک کی آ خری آرام گاہ پر ما تھا ٹیکنے کے لئے بڑی تعداد میں سکھ برادری بھی موجود تھے جن کی آؤ بھگت کے لئے لنگر خانہ کھول دیا گیا ہے، دربار کے منتظمین اور سکھ یاتریوں نے اس پاکستانی اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان پہنچنے کے بعد سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ سرحد کھولنے کا فیصلہ کرکے دونوں ملکوں کےعوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment