جمعہ, 19 اپریل 2024


خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش

 

لاہور: پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب ٹیم عدالت سے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی، اور ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ لیے جانے کا امکان ہے۔ خواجہ برادران گزشتہ روز درخواست ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، جہاں جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ان کی درخواست مسترد کی جس پر نیب نے انہیں حراست میں لیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment