جمعرات, 18 اپریل 2024


وزیراعظم عمران خان استاد میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس انتقال کر گئے

 

لاہور: ایچی سن کالج میں وزیراعظم عمران خان کے استاد میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس لینگ لینڈز 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ میجر ریٹائرڈ جیفری ڈگلس 21 اکتوبر 1917 کو پیدا ہوئے اور انہیں ’دی میجر‘ کے نام سے جانا جاتا تھا،انہوں نے پاک فوج، ایچی سن کالج، رزمک کیڈٹ کالج اور لینگ لینڈز اسکول و کالج چترال میں خدمات سرانجام دیں۔ ایچی سن کالج میں 25 سالہ تدریسی ملازمت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار، سابق صدر فاروق احمد لغاری کے علاوہ کئی مشہور شخصیات کو تعلیم دی۔ ایچی کالج کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کے بعد ان کے اہل خانہ کیلئے تعزیت کے پیغامات بھیجے گئے، میجر ڈگلس لینگ لیڈز کی میت نجی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر ڈگلس نے شمالی علاقوں اورٹریکنگ کی محبت جگائی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment