ھفتہ, 20 اپریل 2024


بیوپاری نے 4 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم ٹوکے سے کتر ڈالی

 

سیالکوٹ:شکرگڑھ کے علاقے اخلاص پور میں ایک بیوپاری چوری، ڈکیتی اور فراڈ کے بغیر ہی 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا، بیوپاری نے خطیر رقم چارہ کاٹنے والی مشین میں کتر ڈالی۔ اخلاص پور ميں کا بیوپاری طارق مويشيوں کی خريداری كے لئے 4 لاكھ 20 ہزار روپے کی رقم گھر لے كر آيا اور رقم سے بھرا تھیلہ مويشيوں كے چارے كے قريب ركھ کر چارہ مشين پر كام كرنے لگا، طارق نے بے دھيانی ميں چارے كے ساتھ پيسوں والا تھیلہ بھی چارہ مشين ميں ڈال كر 4 لاكھ 20 ہزار کی رقم كتر ڈالی۔ طارق کا کہنا ہے کہ میں غريب آدمی ہوں، غلطی سے نقصان كر بيٹھا ہوں، گورنر اسٹيٹ بينک سے گزارش ہے كہ ميری مدد كریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment