جمعرات, 25 اپریل 2024


نوازشریف سےاہم شخصیت سےملاقات،تحریک انصاف پریشانی میں مبتلا

لاہور :سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کی تاہم اس موقع پر ایسی شخصیت ملاقات کیلئے پہنچ گئی کہ سیاست میں ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے،
تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے والدہ ، مریم نواز ، جنید صفدر اور حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر رہنماﺅں نے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد بھی ملاقات کیلئے پہنچے۔نوازشریف نے مخدوم احمد کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں گلے لگایا ، ملاقات کے بعد سیاسی محاذ پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔مخدوم احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی،اللہ کرے عوام کوحکومت دکھائی دے،پاکستان میں سیاست کرنا ہے تو ایسی صورتحال پیدا ہوتی رہتی ہے،حکومت جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق اپنا وعدہ پورا کرے،حکومت کے پاس معاشی ،تعلیمی ،زرعی اور صنعتی سمیت کوئی ویژن نہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment