جمعرات, 25 اپریل 2024


پارک سے پراثرار طور پر بچہ لاپتہ

 

پارک سے پراثرار طور پر بچہ لاپتہ لاہور: ۵ سالہ سعد گلشن پارک میں اپنی فیملی کے ساتھ آیا تھا اور جھولے لیتے ہوئے اہلخانہ سے بچھڑ گیا تھا۔ بچے کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،والد کا کہنا تھاکہ میرا بیٹاجھولے لینے گیا تھا اور اچانک گم ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے رنگ کا برقع پہنے ایک خاتون بچے کو اپنے ساتھ لے جا رہی ہے۔ پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد فہد امان کی مدعیت میں درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم خاتون بچے کو ورغلا کر پارک کے ایک نمبر دروازے سے اسے اپنے ہمراہ لے گئی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment