Print this page

کلمہ چوک میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور: کلمہ چوک کے قریب الائیڈ بینک کی بالائی منزل میں آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو ٹیمیں وقت پر پہنچ گئیں ۔آگ پر قا بو پانے کے لئے فوری طور پرآپریشن شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شاٹ سرکٹ سے لگی ،کیونکہ آج چھٹی کا دن ہے اسی وجہ سے کوئی ملاز م بینک میں موجود نہیں تھا،اس لئے اس کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔اسکے علاوہ مالی نقصان کتنا ہوا اسکا اندازہ بعد میں لگایا جائے گا ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں