Print this page

شہر بھر میں کچرا 25ہزار ٹن سے بھی تجاوزکرگیا

لاہور: شہر میں رات گئے تک شہر بھر میں صفائی کی صورتحال ابتر رہی، گندگی کے ڈھیر لگے رہے، ہڑتال کے ختم ہونے کے باوجود صفائی آپریشن پوری طرح سے رات تک شروع نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی شہر بھر میں کچرے کے انبار لگے رہے، سارا دن البراک اور اوزپاک کے ڈرائیوروں کی ہڑتال جاری رہی ۔ ایک اندازے کے مطابق شہر بھر میں پڑا کچرا 25ہزار ٹن سے بھی تجاوز کر چکا ہے جبکہ گزشتہ روز چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ڈی سی لاہور اور ایم ڈی کے البراک اور اوزپاک انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی
لیکن کچرا رات تک نہ اٹھایا گیا جبکہ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا ہے کہ ہڑتال ختم ہو چکی ہے، ملازمین تنخواہوں کی مد میں 6کروڑ روپے سے زائد فنڈز البراک اور اوزپاک کو ادا کئے جا چکے ہیں۔ اتوار کی صبح تک شہر کو زیرو ویسٹ تک لے جائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں