جمعہ, 19 اپریل 2024


پنجاب پولیس کی وردی پھر تبدیل

لاہور: پنجاب پولیس کی وردی ایک مرتبہ پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے منظوری دے دی۔

پولیس افسران کے اجلاس میں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بڑھانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا جبکہ اجلاس میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کی جائے جس پر وزیراعلیٰ نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔
حکومتی جاری کردہ بیان کے مطابق نئے مالی سال سے پولیس کی یونیفارم تبدیل ہو جائے گی۔ نئی یونیفارم میں اسلام آباد پولیس کی طرز پر گہرے نیلے رنگ کی پینٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق نئی یونیفارم سے پولیس کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment