Print this page

شاہی قلعہ میں دنیا کے سب سے بڑے تصویر کی بحالی

شاہی قلعہ لاہور میں موجود دنیا کی سب سے بڑی تصویری سیوار کی بحالی کا کام مارچ میں مکمل ہوجائے گا، دیوار کا مغربی حصہ جس کی لمبائی 350 فٹ اور اونچائی 50 فٹ ہے جس میں635 نمونے محفوظ ہیں، اس دیوار کی بحالی کا کام والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغا خان ٹرسٹ کلچرل سروس نے ستمبر 2016 میں شروع کیا تھا، اس دیوار کی بحالی میں رائل نارویجن ایمبیسی، آغاخان کلچرل سروس، جرمن ایمبیسی اور پنجاب حکومت نے مالی معاونت کی، مغل بادشاہ اکبر نے تقریبا400 سال پہلے اس دیوار کو تعمیر کیا

، اس کے بعد جہانگیر اور پھر شاہجہان نے1632 میں اسے مکمل کیا، یہ دیوار 3 مغل بادشاہوں کی فنکارانہ خصوصیات کی نمائندگی کرتی ہے، یہ شاندار پکچر وال میوزک ٹائل،فریسکو ورک، برکس ورک پرمشتمل ہے، یہ اپنے طول و عرض، ساخت اور رنگوں کی وجہ سے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے، ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا کہ اسے جلد سیاہوں کے لئے کھول دیا جائے گا اور مارچ میں اس کا افتتاح کردیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں