جمعہ, 19 اپریل 2024


پی ایچ اےکی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم لگانےکافیصلہ

ڈیزل چوری کی بڑھتی ہوئی شکایات پر پی ایچ اے کے فیلڈآپریشن کی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی ایچ اے کی فیلڈ میں کام کرنے والی گاڑیوں کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ ان سے مبینہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا ڈیزل چوری کیا جارہاہے جبکہ اینٹی کرپشن بھی اس معاملے پر انکوائری کررہا ہے،

اس ضمن میں چیئر مین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی نے ٹریکنگ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی اور فزیبلٹی رپورٹ مرتب کرنے کی سفارش کی تاہم ٹریکنگ سسٹم لگانے کے لئے جلد ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ پی ایچ اے کی 80 سے زائد گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment