بدھ, 24 اپریل 2024


انتظار ہوا ختم،ورلڈ کپ کے لئے15کھلاڑیوںکے ناموں کا اعلان

لاہور: قومی ٹیم کے 13کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلئے گئے،ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی ہے

جن میں محمد حفیظ اور آصف علی میں ٹائی ،جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین اور عثمان شنواری میں سے کسی ایک کو چنا جائے گا

۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 13 قومی کھلاڑیوں کو فائنل کرلیا گیا ہے،

ان میں اوپنرز میں فخر زمان، امام الحق اور عابد علی شامل ہیں۔ ّآل راﺅنڈرز میں فہیم اشرف،شاداب خان اورعماد وسیم اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مڈل آرڈر میں بابر اعظم ،حارث سہیل،شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد کے نام شامل ہیںجبکہ فاسٹ باو¿لرز میں حسن علی،محمد عامر اور شاہین آفریدی کو منتخب کرلیا گیا۔

جبکہ محمد حفیظ ،آصف علی،محمد حسنین اور عثمان شنواری میں سے 2 کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔ فٹنس ٹیسٹ کے بعد 15رکنی ٹیم کا اعلان 18اپریل کو ہوگا۔

جبکہ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا آغاز کرے گی۔

جبکہ یہی ٹیم عالمی کپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment