جمعرات, 25 اپریل 2024


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی ایکشن لے لیا

 
 
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والا افسر ہی میرے ساتھ کام کرسکتا ہے، کوتاہی یا غفلت برتنے والے افسران کو کوئی گنجائش نہیں دی جائے گی۔
 
وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق عثمان بزدار نے پنجاب کے علاقے خوشاب کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے فرائض سے غلفت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ محمد یونس اور جوہرآباد میونسپل کمیٹی کے چیف افسر ابرار احمد کو معطل کردیا۔
 
 
عثمان بزاد کا کہنا تھا کہ کوتاہی یاغفلت برتنےوالےافسروں کو کوئی گنجائش نہیں دی جاسکتی، عوام کی خدمت کرنےوالا افسر ہی میرے ساتھ کام کرےگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت سےعاری افسران کو عہدوں پررہنےکا قانونی اور اخلاق طور پر کوئی حق نہیں ہے، ایسے تمام افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق دورمیں98کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بنائی جانے والی واٹرسپلائی اسکیم کی انکوائری کاحکم دیتے ہوئے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو خرد برد کی تحقیقات کا حکم دیا۔
 
 
یاد رہے کہ یکم اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب کے والد سردار فتح محمد بزدار طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ سردار عثمان بزدار نے والد کے انتقال کے تیسرے روز سے ہی اپنے فرائض انجام دینا شروع کردیے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment