جمعہ, 19 اپریل 2024


مریم نوازنےٹوئٹرکااپناہتھیاربنالیا

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سجاد علی کے گانے یاد تو آتی ہو گی ،دل دکھاتی ہوگی کی ویڈیو‌شیئر کردی ، ویڈیو میں نواز شریف کے دور میں ہونے والے کاموں کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں سجاد علی کا گانا چل رہا ہے۔مریم نواز نے پیغام میں کہا یاد تو آتی ہو گی دل دکھاتی ہو گی، ابھی تو آئے گی یاد۔ چند روز قبل مریم نواز نے نیب کے چھاپے کی مذمت کی اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا محاذپرناکامی وپسپائی کے بعد بھی حکومت ہتھکنڈوں سےبازنہ آئی، نااہل حکومت اپنی حرکتوں سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپاسکتی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment