منگل, 23 اپریل 2024


فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ایک شاندار تحفہ بھجوادیا .

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ فتوحات میں کلیدی کردار ادا کرنے والے

فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیم آف دی ائیر کی کیپ موصول ہو گئی ہے۔

کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے انہیں کیپ پیش کی۔

آئی سی سی نے 22 جنوری 2019ءکو ڈریم ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا تھا

جس کا کپتان بھارت کے ویرات کوہلی کو قرار دیا گیا پاکستان کے یاسر شاہ اور محمد عباس ایسے دو باﺅلرز ہیں

جنہوں نے دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے بلے بازوں کو پریشانی سے دوچار کئے رکھا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment