بدھ, 17 جولائی 2019


محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی، پاکستانیوں کے لئے خوشخبری

لاہور :محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی ہے ، فیصل آباد ، ملتان ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، ساہیوال ، سکھر ڈویڑن ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کشمیر میں بھی آج کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھامیں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ ان کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن میں آج بارش کا امکان موجود ہے۔تاہم محکمہ موسمیات کی مزید پیشگوئی کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کا بھی امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment