Print this page

اپوزیشن کو ترامیم دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا,راجہ بشارت

لاہور: وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اوراتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پراعتماد کا اظہارکیا۔
 
لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ
لوکل گورنمنٹ کے بل پراپوزیشن کا شور قبل ازوقت تھا۔
 
راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن کوبل پربات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، اپوزیشن کو ترامیم دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
 
وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ بل کوآئین وقانون کے مطابق لائیں گے، اسمبلی سے بل کو پاس بھی کرایا جائے گا، حکومت کی کوشش ہے اسمبلی کے اختیارات میں اضافہ کریں۔
 
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بوکھلا گئی ہے سیڑھیوں پرگونوازگو کے نعرے لگائے، قیادت کی کرپشن چھپانے کے بجائے اپوزیشن اسمبلی آئے۔
 
راجہ بشارت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہارکیا۔
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا۔
 
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مخالفین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف افواہوں کا بازار گرم کر رکھا، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ووٹ لے کر منتخب ہوئے ہیں، لہٰذا انھیں عزت دی جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں