Print this page

ہمارے دروازے سرمایہ کاروں کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ابوظہبی گروپ کے سی ای او سے ملاقات میں کہا ہمیں خوشی ہو گی کہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہمارے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیےکھلے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ابو ظہبی گروپ کی سی ای او کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئےبے پناہ مواقع ہیں، نیا پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے کھلا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں ، ہمیں خوشی ہو گی کہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہمارے دروازے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیےکھلے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں