جمعہ, 19 اپریل 2024


سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

ملتان: انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جو حساس مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
 
سی ٹی ڈی نے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب سے 4 مبینہ دہشت گروں کو گرفتار کیا۔
 
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، دہشت گردوں کے قبضہ سے چھ دستی بم، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
 
گرفتار ملزمان میں فضل، اسلم، گل اور باسط شامل ہیں، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
 
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔
 
اس سے قبل کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سرجانی میں مختلف کارروائیوں میں 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیا تھا، ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن اور جماعت اسلامی سے بتایا گیا تھا۔
 
یاد رہے چند روز قبل کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کیا تھا،گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment