بدھ, 24 اپریل 2024


ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف تیسرے دن ہڑتال

لاہور: پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف تیسرے دن ہڑتال جاری ہے۔

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمز کے خلاف تیسرے روز احتجاج جاری ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں کام بند کر رکھا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے سبب او پی ڈی میں علاج ومعالجے کی غرض سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سروسز، چلڈرن اور شیخ زید سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے کام بند کردیا ہے جبکہ راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔

فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جبکہ ملتان کے نشتر اسپتال کے آؤٹ ڈور وارڈز بھی بند ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کے مطابق حکومت کی جانب سے مجوزہ بل کو واپس لینے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment