بدھ, 24 اپریل 2024


ملک بھرمیں لاکھوں فرزندان اسلام کل اعتکاف میں بیٹھیں گے

لاہور:  ملک بھرمیں لاکھوں فرزندان اسلام کل بروز اتوار بمطابق 20 رمضان المبارک اعتکاف بیٹھیں گے۔

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں منہاج القرآن کے شہراعتکاف سمیت کئی اہم مساجد میں اجتماعی اعتکاف کیلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اجتماعی اعتکاف کے دوران معتکفن کیلیے درس قرآن وحدیث اور شرعی مسائل سے آگاہی کیلیے تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام ہوگا۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ 25 ہزار افراد منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں معتکف ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment