Print this page

پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور واہگہ بارڈر شروع ہوگیا

 
 
 
لاہور: کرتارپور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور واہگہ بارڈر شروع ہوگیا، دونوں فریق کرتار پور راہداری کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے معاہدے کے مسودے پرتبادلہ خیال کریں گے۔
 
کرتارپور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور واہگہ بارڈر شروع ہوگیا، 13 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی سارک اور ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل کررہے ہیں جبکہ 8 رکنی بھارتی وفد کی نمائندگی جوائنٹ سیکرٹری خارجہ دیپک متل کررہے ہیں۔
 
پاکستان اور بھارت کرتارپور راہداری کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
 
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے پہلے دور کے بعد دوسرا دورخوش آئند ہے، امید ہے آج کے مذاکرات کے نتائج اچھے نکلیں۔
 
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت اورگرونانک کی سالگرہ پرکرتارپورراہداری کھولی جا رہی ہے، کرتار پور راہد اری پر70 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے
 
کرتارپور راہداری منصوبے پر مذاکرات کا پہلا مرحلہ 14 مارچ کو بھارت میں اٹاری کے مقام پر ہوا تھا جس میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی قیادت میں 18 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی تھی۔
 
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق کرتارپور راہداری کے طریقے اور مسودے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی اور تعمیری مذاکرات کیے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں