بدھ, 09 اکتوبر 2024


پاکستان ریلوے مزید نئی ٹرینیں نہیں چلاے گی

لاہور: پاکستان ریلوے نے میانوالی ایکسپریس کے بعد مزید نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
وزیر ریلوے شیخ رشید نے 36 نئی ٹرینوں کے اوقات کار اور انہیں رواں دواں رکھنے پر زور دیا ہے۔
 
ریلوے حکام کا بتانا ہےکہ وزیر ریلوے کی جانب سے موجودہ ٹرینوں کے اوقات کار اور انہیں رواں دواں رکھنے کے بعد مزید نئی ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
دوسری جانب پاکستان ریلوے نے محکمے سے ریٹائرڈ ڈرائیوروں کو ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 
اس حوالے سے ریلوے ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈرائیور تیار کرنے میں 8 سے 10 سال لگتے ہیں جس بناء پر ریٹائرڈ ڈرائیوروں کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے ڈرائیوروں کی بھرتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
 
علاوہ ازیں ریلوے حکام نے ٹرینوں میں تاخیر کی وجہ کراچی سے ٹرینوں کی تاخیر سے روانگی کو قرار دیا ہے۔
 
ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے کی جتنی خدمت ہوسکی کروں گا، مال گاڑیوں سے مقررہ اہداف سے زیادہ آمدن حاصل ہوا، بڑے ادارے ریلوے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔
 
شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ہم نے 5 ارب روپے ریلوے کا خسارہ کم کیا ہے اور ریلوے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے جب کہ وزیراعظم سے کہا ہے جس جس نے قوم کا خزانہ کھایا ہے وصول کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment