منگل, 15 اکتوبر 2024


پنجاب کو وزیراعظم کے ویژن کے مطابق مثالی صوبہ بنائیں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک کو معاشی طور پر مفلوج کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں اور اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، پنجاب کو وزیراعظم کے ویژن کے مطابق مثالی صوبہ بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں ون مین شو کے ذریعے حکومت چلائی جاتی رہی، ماضی میں منتخب نمائندوں اور اسمبلی سے مشاورت کو یکسر نظرانداز کیا گیا تاہم ہماری حکومت نے اراکین اسمبلی کو پورا احترام دیاہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کیا، ماضی میں ہر ادارے کو تباہ کر کے ملک سے کھلواڑ کیاگیا تاہم ہم سابق دور کے کانٹوں کو ایک ایک کر کے چن رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment