بدھ, 13 نومبر 2024


شدیدسردی اوردھندکےباعث نظام زندگی مفلوج

لاہور: لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سےنظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور بالائی سندھ کےبیشتر میدانی علاقےجب کہ خیبر پختون خواہ کےبعض اضلاع شدیددھندکی لپیٹ میں رہے،ہفتہ کو اسکردو میں درجہ حرارت منفی 18، استور، گوپس میں منفی 12، بگروٹ منفی 11 گلگت منفی 8، کالام، پاراچنار، چکوال منفی 5 اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جب کہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھندچھائےرہنےکی توقع ہےتاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

 ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں 200 میٹر سے کم حد نگاہ کے باعث پروازیں لاہور اتار لی گئی ہیں، پی کے 451،452 اسلام آباد، اسکردو، پی کے 211 اسلام آباد، دبئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں کراچی میں موسم بہتر ہونے کا انتظار کر رہی ہیں ، دھند کی وجہ سے ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment