منگل, 07 اپریل 2020


شدیددھندکےباعث مسافربس کاحادثہ

 لاہور: نارووال میں شکرگڑھ روڈ پر تیز رفتار ٹویوٹا بس دھند کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 4 خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔
 
پیر کی صبح ہونے والے اس حادثے میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے حادثہ کے زخمیوں کو ڈسڑ کٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔
 
کرتارپور کے قریب ہونے والے اس حادثے کی وجہ دھند قرار دی جارہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس شکرگڑھ سے لاہور جارہی تھی۔
 
دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ دیگرزخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment