Print this page

صوبہ بھرکی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزسے میٹرک کے نتائج کی تفصیلات طلب

راولپنڈی: اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزسے میٹرک کے نتائج کی تفصیلات طلب کرلی
ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کرتےہوئے50فیصد کم نتائج دینے والے اسکول ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچرز کےخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی جبکہ 70 فیصد سے زائد نتائج دینے والے اساتذہ کو 5 اکتوبر یوم اساتذہ شیلڈز دی جائیں گی، ذرائع نے بتایا کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹی راولپنڈی کےھکام نے ساوں تحسصیلوں کے ڈی ای اوز کو نتائج کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے 30 ستمبر تک رپورٹ لاہور بھجوائی جائے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں