Print this page

ٹک ٹاک پر پابندی کی ایک اوردرخواست پرسماعت

لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر وکیل کو دلائل کی تیاری کیلئے مہلت دے دی

لاہو ر ہا ئی کورٹ میں جسٹس شاہد وحید نے ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی جس میں ٹک ٹاک ایپ پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق ٹک ٹاک کے وجہ سے غیر اخلاقی مواد بڑھ گیا ہے ، اس ایپ کے مثبت کے بجائے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لیے اس پر پابندی لگائی جائے جسکے بعد عدالت نے وکیل کو دلائل کی تیاری کےلئے مہلت دے کر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں