بدھ, 13 نومبر 2024


اسکول آنے پر تہہ دل سےخوش آمدیدکہناچاہتاہوں,ڈاکٹرمرادراس

پنجاب: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ میں تمام طلباء ، اساتذہ اور عملے کو پنجاب کے اسکول آنے پر تہہ دل سے خوش آمدید کہنا چاہتاہوں۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ٹوئیٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ کی اسکول بندش کے بعداسکول کھلنے پر اساتذہ ، طلباء اور اسکولز عملے کو خوش آمدیدکہنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزیدکہاہے کہ براہ کرم یقینی بنائیں کہ ہر وقت ماسک پہننا ہے اور اپنے معاشرتی فاصلے کو ایک دوسرے سے برقرار رکھیں۔

ایس او پیز پر عمل کرکے ، ہم کووڈ 19 سے ایک دوسرے کی حفاظت کر رہے ہیں۔ محفوظ رہیں۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment