جمعہ, 19 اپریل 2024


پنجاب کےتمام اضلاع میں صرف دسویں اوربارہویں جماعت کی تدریسی سرگرمیاں بحال

لاہور: پنجاب میں بھی سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجز میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

حکومتی احکامات کی روشنی میں اسکولوں اور کالجز میں 50 فیصد بچوں کو ایک دن اور 50 فیصد کو دوسرے دن بلایا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں صرف دسویں اور بارہویں جماعت کی تدریسی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں، ایس او پیز کے تحت دیگر جماعتوں کے طلبا کو 7 جون تک اسکول نہیں بلایا جاسکتا۔

جبکہ دوسری جانب 5 جون تک کالجز اور اسکولوں کے اساتذہ کی اپنی ویکسینیشن مکمل کرنا ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment