جمعہ, 19 اپریل 2024


یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے524طلباکیلئےوظائف کی منظوری

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے 524طلبا کیلئےوظائف کی منظوری دیدی گئی۔

اسکالر شپس یو ایچ ایس کے الحاق شدہ19کالجوں کے نادار طلبا میں تقسیم کئے جائیں گے

احساس پروگرام کے تحت 524طلبا کیلئے وظائف کی منظوری دے دی ہے۔احساس انڈر گریجوایٹ اسکالر شپ پراجیکٹ فیز ٹو کی مد میںہائر ایجوکیشن کمیشن نے4کروڑ31لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کی ہے ۔جسکی مد میں طلبا کو سو فیصد ٹیوشن فیس کے علاوہ ماہانہ اخراجات کیلئے بھی رقم فراہم کی جائیگی۔

وظائف کی رقم رواں ہفتے متعلقہ کالجوں کو بھیج دی جائے گی ۔ اس حوالے سے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا میرٹ پر طلبا کا انتخاب کیا گیا ۔

یہ وظائف چار اور پانچ سالہ انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخل نادار طلبا میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ 50فیصداسکالرشپ لڑکیوں اور دو فیصدسپیشل طلبہ کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment