جمعہ, 19 اپریل 2024


وزیرتعلیم پنجاب مرادراس کالاہورمیں ٹرانسجینڈرکےلئےاسکول کھولنےکااعلان

لاہور:صوبائی وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےگورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول اورگورنمنٹ ماڈل اسکول گلگشت ملتان کادورہ کیا۔

مراد راس کی جانب سے چائلڈ لیبر کے لیے خصوصی اسکول صبح نو کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف اسکولز میں ہاکی و کرکٹ گراؤنڈز کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ملتان میں ٹرانس جینڈر اسکول کا دورہ کیا۔ ان کی زندگی کے تجربات سنے اور انہیں اسکول میں رہنے کی ترغیب دی۔ سب سے اچھی بات ان کاا سکول میں رہنے اور سیکھنے کا جوش تھا۔

انہوں نے اس موقع پر لاہورمیں ٹرانسجینڈر کے لئے اسکول کھولنے کا اعلان بھی کیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment