ھفتہ, 04 فروری 2023


نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتےمیں تین دن تعطیلات کاحکم

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے میں تین دن تعطیلات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے قراردیا ہے کہ پنجاب حکومت سموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے،آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو گرانے اورگاڑیوں کو قبضہ میں لینے کی قانون سازی کی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ متعلقہ وفاقی وزیر کو بتایا جائےکہ پنجاب میں سموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے،بیجنگ اور شنگھائی کے علاوہ سموگ کے حوالے سے عالمی ماہرین کی مدد لی جائے۔عدالت نے مزید کہا کہ سیکریٹری ماحولیات جرمانوں کےحوالے سے عمل درآمد رپورٹ بھی پیش کریں، سیکریٹری ماحولیات ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں کو گرانے کے رولز وضع کریں۔

عدالت نے حکم دیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑکوں پر نظر نہ آئیں، ایسی گاڑیوں کو بھی ایک نوٹس کے بعد قبضے میں لے کر نیلام کرنے کا رولز بنایا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ناقص فرنس آئل استعمال کرنے والی صنعتوں، بھٹوں کوبند کرنے کے بجائے اب گرانے کے رولز بنائیں جائیں، رولز کا مسودہ فوری بنا کر عدالت میں پیش کیا جائے،صرف ایک نوٹس کےبعد اگر باز نہ آئیں تو ایسی صنعتیں گرا دی جائیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment