جمعرات, 18 اپریل 2024


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں کئی پیٹرول پمپ بند 

ایمز ٹی وی(لاہور)  وفاقی حکومت کےحکم نامےکےتحت رات12 بجےسے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں پر فروخت کی جانی تھی لیکن لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کا موجودہ ذخیرہ پرانی قیمتوں میں خریدا گیا ہے جسے وہ نئی قیمتوں پر فروخت نہیں کرسکتے۔ اس لئے نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل تک وہ اپنا کاروبار بند رکھیں گے۔

لاہور میں ضلعی انتظامیہ کے مطابق زائد قیمتوں پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کےالزام میں 5 پٹرول پمپس سیل کردیئےگئے ہیں  جبکہ 2 پیٹرول پمپس کے منیجر کو حراست میں لے لیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment