×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

دو لاکھ شہری سفری سہولت سے محروم

ایمز ٹی وی(لاہور)دہشت گردی خدشات کی بناء پر لاہور میں میٹرو بس سروس بند کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح میٹرو انتظامیہ نے تاحکمِ ثانی میٹرو بس سروس بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد لاہورمیں میٹرو بند کردی گئی۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق میٹرو بس سے لگ بھگ دولاکھ افراد سفر کرتے ہیں اورسروس بند ہونے کے سبب شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبہم سییکیورٹی خدشات کی بنا پر سروس بند کی گئی ہے اورسیکیورٹی انتظامات مکمل ہونے تک میٹرو بند رہے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے میٹرو کی بندش کے اعلامیے کے بعد تمام میٹروبسیں گجومتہ اسٹیشن پرگراؤنڈ کردیں گئیں ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں