Print this page

وزیر اعلیٰ پنجاب کا زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ

ایمزٹی وی (لاہور) سانحہ لاہور کے زخمیوں کی عیادت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب شیخ زید ہسپتال پہنچ گئے ، خون کا عطیہ دیا اور کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف شیخ زید ہسپتال پہنچے اور سانحہ لاہور کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ وزیر اعلیٰ نے ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر شہباز شریف نے ڈاکٹرز ، نرسز ، اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ بھی دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں ۔ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل بھی کی.

پرنٹ یا ایمیل کریں