جمعہ, 19 اپریل 2024


بھارت کی ورکنگ باﺅنڈری پربلا  اشتعال گولہ باری اور فائرنگ، چناب رینجرزکا بھرپور جواب..

ایمز ٹی وی (سیالکوٹ)  بھارت نے ایک مرتبہ پھر ورکنگ باﺅنڈری پربلا  اشتعالولہ باری اور فائرنگ شروع کردی ہے اورآج  صبح چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال گولہ باری شروع کردی جس کا چناب رینجرز نے بھرپور جواب دیا اور دشمن کی توپیں خاموش کرادیں ۔تفصیلات کے مطابق  آج صبح بھارتی فورسز نے ورکنگ باﺅنڈری پر چارواہ سیکٹرمیں بلااشتعال گولہ باری شروع کردی جس دوران بھاری مشین گنوں کا استعمال کیاگیا اور مارٹرگولے بھی فائرکیے گئے ۔بھارتی فورسز نے چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں اور سرحدی دیہات دھمالہ ، جروال ، چارواہ ، رڑکی اعواناں سمیت دیگردیہاتوں کو نشانہ بنایاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔بھارتی فورسز کی بلااشتعال گولہ باری ، فائرنگ پر چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی توپیں خاموش کرادیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment