جمعہ, 29 مارچ 2024


عمرا ن اسماعیل کا ایم کیو ایم سے خفیہ معاہدہ

ایمزٹی وی(کراچی) عمرا ن اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔

عمران اسماعیل ایم کیو ایم رہنماءوسیم اختر سے ملاقات کے بعدواپس آرہے تھے کہ انہوں نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ قائد ایم کیو ایم نے جو زبان استعمال کی و ہ سب نے دیکھی ، ہم کراچی کی بہتری کیلئے منتخب میئر کا ساتھ دیں گے ۔

انہوں نے وسیم اختر سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ پارٹی رہنماءکی حیثیت سے وسیم اختر سے ملاقات نہیں کی ، وہ میرے پہلے سے بے حد اچھے دوست ہیں ۔

ادھر ن لیگی کارکنوں نے عمران اسمعٰیل کی پریس کانفرنس کے دوران مائیک گراتے اور عمران اسماعیل کو دھکا دیتے ہوئے ڈائس کے سامنے آگئے ۔پی ٹی آئی کیخلاف خوب نعرے بازی کی ، نعرے بازی میں رو عمران رو کے نعرے لگائے ۔ ن لیگ کارکنوں نے پی ٹی آئی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے وسیم اختر سے ملاقات میں ایم کیو ایم سے خفیہ معاہدہ کیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment