جمعہ, 29 مارچ 2024


سکھرمیں پاکستان پیپلزپارٹی نے فتح کے جھنڈے گاڑدیئے

ایمزٹی وی(سکھر)سکھر میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کلین سویپ کردیا۔ میئر،ڈپٹی مئیر،ضلع کونسل کے چیئرمین اوروائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے،

میئراور ڈسٹرکٹ کونسل سمیت تمام بڑی نشستوں کے امیدواروں میں کوئی بھی عام کارکن نہیں

سکھر میں بلدیاتی انتخابات ایک طرح سے مکمل ہو ہی چکے ہیں ، بس انتظار ہے حلف اٹھانے اور الیکشن کمیشن کے جانب سے لیٹر جاری ہونے کا ۔

میئر کے لئے سینیٹر اسلام الدین شیخ کے صاحبزادے اور ایم این اے نعمان شیخ کے بھائی ارسلان شیخ جبکہ سابق تعلقہ ناظم عبدالحق چوہان کے بیٹے طارق چوہان ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

اسی طرح فریال تالپور کے قریبی ساتھی محمد علی شیخ کے بھائی اور سابق تعلقہ ناظم اسلم شیخ بلامقابلہ ضلع کونسل کے چیئرمین تو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے قریبی دوست سمجھے جانے والے سابق ایم پی اے جاوید شاہ کے صاحبزادے شاہ زیب شاہ بلامقابلہ ضلع کونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

سکھر کے مئیر ڈپٹی مئیر اور ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین شپ سمیت وائس چیئرمین کسی بھی عام کارکن کو نہیں مل سکی ہے۔

شکیل عمر میمن روہڑی میونسپل کمیٹی کے چئیرمین بن گئے ہیں تو محمد آصف خان مہر بلامقابلہ وائس چیئرمین بن گئے

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے پنوں عاقل ، صالح پٹ ، کندھرا، باگڑجی ٹاون کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment