جمعرات, 25 اپریل 2024


فیصل آباد، فائرنگ سے پولیور ضاکار جاں بحق، انسداد پولیو مہم روک دی گئی

ایمزٹی وی (صحت) فیصل آباد کی پیپلزکالونی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیو رضاکار جاں بحق ہو گیا۔ شہر بھر میں پولیو مہم روک دی گئی۔ فیصل آباد میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رضا کار ہلاک ہو گیا۔ یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی نمبر 1 میں صبح پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بلال ٹاؤن کے رہائشی محمد سرفراز رحمانیہ ہائی اسکول میں استاد تھے۔ پولیس کے بقول محمد سرفراز پولیس سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیم کے ہمراہ جب پیپلز کالونی نمبر ایک میں رحمانیہ مسجد کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد سرفراز زخمی ہوئے۔ انکو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں پولیو کی ٹیم پر حملے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment