Print this page

وزیر اعلیٰ سندھ ملازمین پرمہربان ہو گئے

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ کے وزیر اعلی نے کروڑوں روپے ملازمین پر لٹانے کا بندوبست کر دیا۔ وزیراعلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کے الاؤنس میں سو فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلی سیکریٹریٹ مین تعنیات گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 3 لاکھ روپے الاونس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ گریڈ 20 کے افسران کو ڈھائی لاکھ، گریڈ 19 کے افسر کو 2 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے جبکہ گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 1 لاکھ روپے الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح گریڈ 1 تا 17 کے افسران کو 4 سے 20 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ محکمہ خزانہ سندھ نے مراد علی شاہ کی منظوری سے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں