جمعرات, 25 اپریل 2024


آج شام سے11محرم تک ڈبل سواری پر پابندی

ایمز ٹی وی (کراچی) ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے آج شام 6 بجے سے 11 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں ایڈیشنل آئی جی نے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر قائد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس کا اطلاق 8 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 11 محرم 13 اکتوبر تک ہوگا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ڈبل سواری سے گریز کریں تاہم صحافیوں، عمر رسیدہ افراد، خواتین اور بچوں کو اس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر احکامات کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

پولیس افسران کو مجالس اور جلوسوں میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات بروئےکار لانے کے احکامات دیتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment