Print this page

سندھ حکومت کو ایک نیا ہیلی کاپٹر خریدنے سے روک دیا گیا

ایمزٹی وی (سیاسی) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو ایک ارب 60 کروڑ روپے مالیت کا نیا ہیلی کاپٹر خریدنے سے روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محمود اختر نقوی کی جانب سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایک ارب ساٹھ کروڑ کا ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے لیے خریدا جارہا ہے جب کہ دو ہیلی کاپٹر پہلے سے موجود ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو ہیلی کاپٹرز کی موجودگی میں مزید ایک ہیلی کاپٹر کی خریداری کی ضرورت نہیں ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تھر میں بچے غذائی قلت کے باعث مررہے ہیں اور سندھ حکومت ہیلی کاپٹر خرید رہی ہے۔ جس پر عدالت نے ہیلی کاپٹر خریدنے سے متعلق حکم امتناع جاری کرتے ہوئے معاہدے کی تفصیلات طلب کرلیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں