جمعرات, 25 اپریل 2024


رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت تئیس ملزمان گرفتار 

ایمز ٹی وی (کراچی)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ رینجرز کی مختلف کاروائیوں میں کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت تئیس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سےسنی تحریک کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔ شیرشاہ میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ۔

رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت تئیس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ موچکو میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ بھائیوں کے قتل میں ملوث شکیل مارا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد، کورنگی شرافی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

لیاقت آباد میں پولیس نے چھاپہ مارکر متحدہ مومنٹ کے 4 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے نارتھ کراچی میں سیکٹر الیون بی میں ایک سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے سرگرم کارکن کے گھر پر چھاپہ مارا،تاہم چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ لیکن پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ اورکے ڈی اے کے اسٹاپ پیپر والی پلاٹوں کی جعلی فائلیں، نقشے، ریلوے اوردیگر سرکاری محکموں کے جعلی دستاویزات برآمد ہوئے ہیں، جنہیں تحویل میں لے کر ان دستاویزات کی مزید جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ گرھ چائنا کٹنگ میں ملوث ایک سیاسی تنظیم کے کارکنان سلطان نامی شخص کا ہے، ذرائع کے کا دعوی ہے کہ سلطان متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن ہے جسے رینجرز اہلکار سرگرمی سے تلاش کررہے ہیں۔

کورنگی میں رینجرز نے 2 مختلف کارروائیوں 5 ملزمان فہیم، امتیاز، عرفان عرف چاند، مشتاق اور شعیب کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان کا تعلق مذہبی اور سیاسی جماعت سے ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا میں ٹارگیٹڈ کارروائی کرکے رینجرز نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment