Print this page

رینجرز کے تمام افسران اور اہلکار تعریف کے مستحق ہیں،جنرل نوید مختار

ایمز ٹی وی(کراچی) کورکمانڈر کراچی اورڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے


کراچی میں امن و امان کے قیام میں سندھ رینجرز نے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے ان کی محنت اور قربانیاں پر امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا ۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو عید میلاد النبی کے حوالے سے سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنے میں سندھ رینجرز کا کلیدی کردار رہا ہے جس پر رینجرز کے تمام افسران اور اہلکار تعریف کے مستحق ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں