ھفتہ, 20 اپریل 2024


ظالم باپ نے گھریلو ناچاکی کے باعث اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا

ایمز ٹی وی (سندھ)ہالا کے مقامی گاؤں سعید خان لغاری میں ظالم باپ نے گھریلو ناچاکی کے باعث اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیاہالا کے قریبی گاؤں سعید خان لغاری کے رہائشی علی نواز لغاری نے گھریلو ناچاکی کے باعث اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا، قتل ہونے والوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 15 سال تک ہیں۔ اپنے بچوں کو قتل کرنے کے بعد علی نواز فرار ہو گیا۔علی نواز کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹریکٹر چلاتا ہے اور اکثر اپنے گھر والوں سے لڑتا جھگڑتا رہتا تھا جس کی وجہ سے اس کے خاندان والے بھی اس سے ناراض رہتے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment