جمعرات, 25 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ٹینکر اور بس میں تصادم ،شناخت مشکل ہے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا،ڈاکٹر سیمی جمالی


ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر آئل ٹینکر اور بس میں تصادم کے نتیجے57افراد کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئی ہیں ،شناخت مشکل ہے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا۔انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں 59 لاشیں لائی گئیں،جن میں49 مرد اور 8 خواتین اور 2 بچوں شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونیوالے 5 افراد کو اسٹیل ٹاون اسپتال منتقل کیا گیا ۔جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ 49 مرد، اور 8 خواتین اور 2 بچوں کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئی ہیں، جن کی شناخت انتہای مشکل ہے لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رات گئے کراچی سے شکار پور جانے والی بد قسمت بس نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر حادثے کا شکار ہو گئی ،حادثے کے فوری بعد بس میں آگ لگ گئی ،حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس میں سوار مسافر بس سے با ہر نہ آسکے ۔ صرف چند مسافر ہی شیشہ توڑ کر باہر نکل سکے جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے جبکہ باقی تمام لوگ بس کے اندر ہی جل گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment