بدھ, 24 اپریل 2024


الطاف حسین ، نام سے کیا ہوتا ہے، زمین تو سندھ حکومت نے دی ہے، قائم علی شاہ۔

ایمز ٹی وی ( نواب شاہ) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہاہے کہ نام سے کیا ہوتا ہے الطاف حسین یونیورسٹی کیلئے زمین تو سندھ حکومت نے دی ہے۔۔   ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں دوبارہ شمولیت کے متعلق سوال پران کاکہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخرنہیں ہوتی، تاہم اس وقت ان کی شمولیت کے متعلق وہ کچھ نہیں جانتے۔حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے متعلق انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآباد کو بہت قیمتی زمین دی ہے۔حیدرآباد میں بنائی جانے والی یونیورسٹی سندھ گورنمنٹ کے تعاون سے بن رہی ہے جوکام تعلیم اور عوام کی بھلائی کیلیے کیا جائے گا سندھ حکومت اس کا ساتھ دے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment