جمعہ, 29 مارچ 2024


لیاقت آباد نمبر چار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی

 

ایمز ٹی وی(کراچی) رینجرز نے لیاقت آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ اسلحے میں تین رائفل ، تین ایس ایم جی ، ایک جی تھری ، 8 پستول ، 18 سو ایس ایم جی رانڈز شامل ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق لیاقت آباد نمبر چار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اس دوران اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا برآمد ہونے والے اسلحے میں تین رائفل ، تین ایس ایم جی ، ایک جی تھری ، 8 پستول ، 18 سو ایس ایم جی رانڈز شامل ہیں ترجمان کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر نے تخریب کاری کیلئے چھپایا تھا جسے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کےلئے استعمال کیا جانا تھا اسلحہ بر آمدگی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment