جمعہ, 29 مارچ 2024


مردم شماری کی ٹیم کو دیکھ کر خود کشی کر لی

 

ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں بلال کالونی کے رہائشی نے مردم شماری کے عملے کو دیکھ کر تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر جان دیدی۔ نارتھ کراچی میں مردم شماری کے عملے اورپولیس کو دیکھ کر کلیم نامی شخص نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی ۔پولیس کے مطابق اس شخص نے قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے افراد کو آتے دیکھ کر بلڈنگ سے چھلانگ لگادی۔ پولیس نے کودنے والے شخص کو زخمی حالت میں پکڑ کر تھانے لے گئی جس کے بعد عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق تیسری منزل سے کودنے والا کلیم نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاسکا اور دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادیا ہے جبکہ معاملے کی تفتیش بھی کی جارہی ہے کہ آیا یہ کوئی خودکشی کا معاملہ تھا۔a

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment